07:39 pm
چودھری نثار کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پنجاب میں اہم رول مل سکتا ہے، شاہد مسعود

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایک بارپھر بھرپور انداز میں سیاست میں انٹری کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سینئر ملکی سیاستدان ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناہے کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میںکوئی بڑا مقام حاصل کرنے جا رہے ہیں۔اس سے قبل قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے
۔ ن لیگ کے اختلافات اور گروپ بن جانے کے بعد 21 لیگی پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ دھڑا بنا لیا جس میں لاہور کے رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔ن لیگ کا تیسرا دھڑا ہے جس کے دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔ مریم کی گرفتاری کے بعد انہوں نے مزید کھل کر رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اگر شہباز شریف بھی گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھر اس تیسرے دھڑے کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ چوہدری نثار کے پلڑے میں بھی جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔تاہم چودھرینثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی کی اس نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے عام انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے سے مجھے مختلف اوقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے پیشکش ہوئی تھی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔چوہدی نثار نے حکومتی کارگردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں عوام کو مایوس کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین