12:11 pm
پاکستانیوں کو پاکستان میں جہاں بھی یہ چیز نظر آئے محتاط ہو جائیں ، بھارت نے نیا کھیل شروع کر دیا

پاکستانیوں کو پاکستان میں جہاں بھی یہ چیز نظر آئے محتاط ہو جائیں ، بھارت نے نیا کھیل شروع کر دیا

12:11 pm

گجرات(نیوز ڈیسک)خبردار ، ہوشیار ، پاکستانیوں کو پاکستان میں جہاں بھی یہ چیز نظر آئے محتاط ہو جائیں ، بھارت نے نیا کھیل شروع کر دیا ، بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کر دی ۔بھارت نے جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف قسم کی ڈیوائسز بھجنا شروع کر دی ہیں۔ ڈیوائسز روزانہ غباروں کے ذریعے سے پھینکی جا رہی تھی۔گجرات کے سرحدی علاقوں سے 4 جی پی ایس ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔سول ڈیفینس آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز کے ذریعےہوا اور آوازوں کا ڈیٹا لیا جا رہا تھا
۔واضح رہے کہ بھارت پاکستان میں جاسوسی کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپناتا ہے،بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھی پاکستان میں جاسوسی کا ٹاسک دے رکھا تھا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔کلبھوشن یادیو تسلیم کر چکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کا ایجنٹ ہے جسےپاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا ۔جس کے بعد اس کے خلاف باضابطہ مقدمہ چلایا گیا۔ پاک فوج کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے کلبھوشن یادیو کا ٹرائل ہوا اور 10 اپریل 2017ء کو جُرم ثابت ہونے پر بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائی گئی۔ 25 دسمبر 2017ء کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات بھی کروائی۔ کلبھوشن کے بیانات کی بارہا تردید کرنے کے بعد 8 مئی 2017ء کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرکے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک کر اس کی رہائی کامطالبہ کیا۔جبکہ سزائے موت کے خلاف کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل کی بھی تھی۔

تازہ ترین خبریں