03:33 pm
’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘۔۔ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر شیخ رشید کے منفرد انداز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘۔۔ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر شیخ رشید کے منفرد انداز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

03:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری اکثر جاری رہتی ہے.دونوں ایک دوسرے پر اکثر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔تاہم اب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔
سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی لو۔شیخ رشید کے بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے انداز نے صحافیوں کے قہقہے لگوا دئیے۔