05:57 am
سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو حادثہ ، 22افراد جاں بحق 

سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو حادثہ ، 22افراد جاں بحق 

05:57 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اتوار کے روز لرزہ خیز سانحہ ، 22افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ ۔۔۔ سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی،
جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا. مسافر بس سکردو سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی کہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور خواتیں بھی شامل ہیں۔ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔