02:31 pm
محکمہ موسمیات نے پاکستانی شہری علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پاکستانی شہری علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی

02:31 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلے کے بعد اب موسلام دھار بارشوں اور طوفان کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ خلیج بنگال سے چلنے والی ہوائوں کے نتیجے میں پاکستان میں داخل ہونے والا مون سون کا سلسلہ ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں داخل ہوسکتاہے۔
جس سے شہری علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے ایک نئے سلسلےکا آغاز ہونے والا ہے جو جمعرات کے دن سے شد ت اختیار کرے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی حصوں میں مغربی ہواؤں کاسسٹم جمعہ سے داخل ہونےکا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف فلعوں میں بھی بدھ سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی میں بھی گرج چمک کیساتھ باش کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر گلگت، بلتستان، کشمیر ، میرپورخاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ ، کراچی ، بدین، ٹھٹھہ میں بھی بدھ سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے