02:32 pm
پاکستان میں ہولناک زلزلہ500افراد زخمی

پاکستان میں ہولناک زلزلہ500افراد زخمی

02:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں جب کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین میں گہرائی
کم ہونے کی وجہ سے قریبی علاقوں میں زیادہ نقصانات کا خدشہ ہے۔سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی کی اطلاعات آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ملی ہیں جہاں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق میرپور میں آج صبح ساڑھے 9 بجے 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ آزاد کشمیر کی انتظامیہ کے مطابق زلزلے میں اب تک 37 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔