02:34 pm
 مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا

مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا

02:34 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) صفدرنے کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی ویڈیوبنانے والے شخص سے موبائل فون لے لیا،احتساب عدالت میں سماعت کے دوران جب مریم نواز کٹہرے میں کھڑی تھیں تواسی دوران ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیوبناناشروع کردی
،جس پرمریم نواز نے ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تم کون ہواورکیوں کٹہرے میں میری ویڈیوبنارہے ہو،اس موقع پرمریم نواز کے شوہرکیپٹن صفدرنے ا س شخص سے موبائل فون لے لیاجبکہ لیگی وکلانے ویڈیونے بنانے والے شخص کوباہرنکال دیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ قبل ازیں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب کی گاڑی سے نیچے اترتے ہی مریم کو اپنے حصار میں لے لیا اورکمرہ عدالت تک انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں انہیں بہتر کلاس میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی