02:36 pm
حکومتی ادارے پربڑاالزام لگ گیا

حکومتی ادارے پربڑاالزام لگ گیا

02:36 pm

لاہور(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اوران کے کز ن یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعامستردکرتے ہوئے انہیںعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔لیگی نائب صدرکے وکیل نے کہامریم نواز کے کمرے سے بدبوآتی ہے کمرے کی صفائی نہیں کی جاتی ،نیب کی جسمانی ریمانڈ کی گزشتی 3درخواستیں پرانی ہیں ،ان میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا،مریم نواز کے وکیل کاکہناتھاکہ شریف خاندان کی جائیدادتقسیم کامعاہدہ
پہلے دن سے نیب کے پاس ہے ،میاں شریف 2004میں فوت ہوئے اور2008میں شیئرز تقسیم ہوئے ،دلائل کوجاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز اوریوسف عباس پرمیاں نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت کرنے کاالزام لگایاگیامگرکوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔ذہنی اذیت دی جاتی ہے ،گزشتہ 7روز میں ملزمہ سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔امجدپرویز کاکہناتھاکہ کھاناباہررکھ دیاجاتاہے اوران کی موکلہ کوکہاجاتاہے کہ خوداٹھالیں ،مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتاہے ،کئی کئی روز صفائی نہیں کروائی جاتی۔