03:05 pm
عمران خان کا القاعدہ اور طالبان کے بارے میں بیان، تحریک انصاف کی وضاحت

عمران خان کا القاعدہ اور طالبان کے بارے میں بیان، تحریک انصاف کی وضاحت

03:05 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز امریکہ میں اپنی میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے القاعدہ کو تربیت دی تھی۔اس بیان نے عالمی میڈیا بالخصوص پاکستان مخالف قوتوں نے اس بیان کو خوب اچھالنا شروع کردیا اور اس بیان سے من گھڑت پہلو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا شروع کردیے۔
تاہم اب اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کا کہناہے کہ وزیراعظم کا بیان دانستہ نہیں تھا۔ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ وہ مجاہدین کا لفظ استعمال کرنا چاہ رہے تھے کہ ان کے منہ سے القاعدہ نکل گیا۔