03:09 pm
کراچی کے شہری نے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

کراچی کے شہری نے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

03:09 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے شہری نے گھرداخل ہونے والے دو ڈاکوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ان کے دوساتھی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں بھینس کالونی کے علاقے کے رہائشی ایڈووکیٹ اسلم آرائیں کے گھر صبح سویرےچار ڈاکو گھس آئے ۔ جس پر اس نے پستول نکال پر ڈاکوئوں پرفائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں خمیسو اور شہزار نامی دو ڈاکوئوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکوئوں کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے شکار پور سے بتایا جا رہا ہے۔