04:09 pm
سینئر صحافی عمران خان کا ریحام خان کی وزیر اعظم پر تنقید کا جواب

سینئر صحافی عمران خان کا ریحام خان کی وزیر اعظم پر تنقید کا جواب

04:09 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر عمران خان نے وزیر اعظم پر تنقیدکرنے والی ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو اپنے سابق خاوند کو بھول جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایک اور ٹویٹ کا جواب صحافی عمران خان نے ان الفاظ سے دیا۔ آپ کےلئے عمران خا ن کو بھولنا مشکل لگ رہا ہےاس لیے ہر ٹویٹ میں عمران خان کا تذکرہ ہوتا ہےلیکن اپنا مزید تماشہ نہ بنوائیں۔بھولنے کی کوشش کریں۔ اس پر ایک سوشل میڈیا صار ف نے اینکر کو خبردار کیا کہ اب ریحام خان ان پلٹ کر وار کریں گی
جس پر اینکر عمران خان کا کہناتھا کہ وہ میری پرانی دوست ہیں ، مجھے کچھ بھی نہیں کہیں گی کیونکہ میں وہ سب کچھ جانتا ہوں جو کسی کو بھی معلوم نہیں۔