04:34 pm
وزیر سپورٹس تیمور بھٹی کو کرپشن الزامات پرفارغ کرنے کا فیصلہ

وزیر سپورٹس تیمور بھٹی کو کرپشن الزامات پرفارغ کرنے کا فیصلہ

04:34 pm

جھنگ (آن لائن) پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کیخلاف کرپشن سکینڈل نے دھوم مچا دی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے تیمور بھٹی کی مبینہ کرپشن کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ تیمور بھٹی نے خود کو بے گناہ قرار دینے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے کرپشن، بددیانتی اور سرکاری فنڈز میں کرپشن کے الزامات پر وزیر سپورٹس تیمور بھٹی اور وزیر خوراک سمیع اللہ کو وزارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تاہم تیمور بھٹی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں اور شواہد کے بغیر الزامات عائد کئے گئے ہیں تاہم حکومت پنجاب کے ترجمان نے تیمور بھٹی کو فارغ کرنے کی خبر کی تردید نہیں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی سفارش پر کرپشن الزامات پر صوبائی وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم امریکہ سے واپسی پر کریں گے۔ تیمور بھٹی پہلی دفعہ ایم پی اے بنے ہیں ان کا بھٹی خاندان جھنگ اور سرگودھا کے اضلاع میں آباد ہے تاہم اس خاندان کے افراد کیخلاف قتل، ڈکیتی، چوری، دہشت گردی، زمینوں پر قبضہ اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ دنیا کے تمام جرائم میں تیمور بھٹی کا خاندان مہارت رکھتا ہے بالخصوص منشیات کے کاروبار پر دسترس رکھتے ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنا بھی ان کا مشغلہ ہے۔ بھٹی خاندان کے لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جرائم کرنے کو اپنا شیوہ بتاتے ہیں جھنگ کے تھانہ قادر پور اور سرگودھا کے تھانہ شاہ نکدڑ میں متعدد مقدمات اس خاندان کے خلاف قائم ہیں تیمور بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری فنڈز جو ترقیاتی سکیموں کے لئے جاری کرائے گئے کو ٹھیکہ داروں سے مل کر ہڑپ کر گئے ہیں جبکہ اعلیٰ افسران نے وزیراعلیٰ کو وزیر موصوف کیخلاف رپورٹ دی ہے۔ تیمور بھٹی کی انتخابات میں کامیابی کی وجہ علاقہ کے سید خاندان کی آپس میں ذاتی لڑائی ہے اگر فیصل صالح حیات اور عابدہ حسین مل کر الیکشن لڑیں تو دیگر لوگ الیکشن نہیں جیت سکتے تاہم اگلے چند دنوں میں تیمور بھٹی کیخلاف الزامات کی حقیقت سامنے آئے گی کیونکہ تحقیقاتی ادارے بھی بھٹی کیخلاف سرگرم ہیں

پاکستان میں آج پھر ہولناک زلزلہ ، 65افراد بارے افسوسناک اطلاعات موصول

پاکستان میں آج پھر ہولناک زلزلہ ، 65افراد بارے افسوسناک اطلاعات موصول

زلزلے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے،کل کتنے گھرتباہ ہوگئے؟این ڈی ایم اے نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

زلزلے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے،کل کتنے گھرتباہ ہوگئے؟این ڈی ایم اے نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟

اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟

چونیاں اورقصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم گرفتار،کہاں اور کس کے گھر سے پکڑا گیا؟جانئے

چونیاں اورقصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم گرفتار،کہاں اور کس کے گھر سے پکڑا گیا؟جانئے

پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ،ایسا کرنا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قرار

پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ،ایسا کرنا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قرار

ابہام ختم ہوگیا، پوری امہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طورپر متحد، او آئی سی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر تمام ممبران نے توثیقی دستخط کردیئے

ابہام ختم ہوگیا، پوری امہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طورپر متحد، او آئی سی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر تمام ممبران نے توثیقی دستخط کردیئے

”مذہبی انتشار“پھیلانے کے حق میں نہیں،(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اعلان

”مذہبی انتشار“پھیلانے کے حق میں نہیں،(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اعلان

برطانیہ سے آئی خاتون سیاح فیری میڈوز میں بے ہوش ،جہانگیر ترین مدد کیلئے پہنچ گئے

برطانیہ سے آئی خاتون سیاح فیری میڈوز میں بے ہوش ،جہانگیر ترین مدد کیلئے پہنچ گئے