05:19 pm
بلاول بھٹو نے حکومت کو یکم جنوری تک گھر جانے کی ڈیڈ لائن دیدی

بلاول بھٹو نے حکومت کو یکم جنوری تک گھر جانے کی ڈیڈ لائن دیدی

05:19 pm

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنوری میں راولپنڈی آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کٹھ پتلی حکومت کے سہولت کاروں کو جنوری تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں یکم جنوری کے بعد اگر انکو نہی نکالا گیا تو جیالوں کو نہیں روکیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پنڈی پہنچیں گے جہاں آپ ہمارے ٹرائل کرتے ہو،جنوری میں جیالے پنڈی پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوب خان ضیا، اور مشرف کو بھگا دیا، یہ کٹھ پتلی کچھ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیاتو عوامی حقوق پر حملے شروع ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی ہے۔
انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کو کٹھ پتلی کو جتوایا گیامگرسندھ میں کٹھ پتلی کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ساتھ ہیں کیونکہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیاہیاگر ملک بچا ہوا ہے اور اٹھارویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری حقوق، انسانی اور معاشی حقوق پر سودا نہیں کریں گی. اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ثبوت کے بغیر گرفتار کرکے سزا دلوائی جارہی ہے، یہ سمجھتے ہیں سیاسی قیادت کو گرفتار کرکے عوام کی آواز دبا سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ سمجھتے ہیں کراچی پر قبضہ اور اٹھارویں ترمیم ختم کردیں گے یہ انکی بھول ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال پر جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا، آصف زرداری سے تحقیقات میں خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کو بٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے الگ قانون بنایا جاتا ہے،آصف زرداری اور فریال تالپور کو پنڈی میں رکھا جاتا ہے،پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ انہیں وہاں رکھا جاتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پنڈی میں ہی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے،یہ ہمیں دبانا چاہتے ہیں،انہیں نہیں معلوم ہم بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں ہم نے ہر آمر کا مقابلہ کیا ہی ۔

شاہد خاقان کو نیب اہلکار کی جانب سے دوران تفتیش گلاس مارے جانے کا دعویٰ ،سابق وزیر اعظم خود میدان میں آ گئے ، سچائی بتا دی

شاہد خاقان کو نیب اہلکار کی جانب سے دوران تفتیش گلاس مارے جانے کا دعویٰ ،سابق وزیر اعظم خود میدان میں آ گئے ، سچائی بتا دی

پاکستان میں آج پھر ہولناک زلزلہ ، 65افراد بارے افسوسناک اطلاعات موصول

پاکستان میں آج پھر ہولناک زلزلہ ، 65افراد بارے افسوسناک اطلاعات موصول

زلزلے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے،کل کتنے گھرتباہ ہوگئے؟این ڈی ایم اے نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

زلزلے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے،کل کتنے گھرتباہ ہوگئے؟این ڈی ایم اے نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے

اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟

اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے پھر جھٹکے ، ہر چیز ہل گئی ،جانتے ہیں اب کی بار کتنا نقصان ہوا؟

چونیاں اورقصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم گرفتار،کہاں اور کس کے گھر سے پکڑا گیا؟جانئے

چونیاں اورقصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم گرفتار،کہاں اور کس کے گھر سے پکڑا گیا؟جانئے

پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ،ایسا کرنا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قرار

پاکستان کی وہ معروف یونیورسٹی جہاں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ،ایسا کرنا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قرار

ابہام ختم ہوگیا، پوری امہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طورپر متحد، او آئی سی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر تمام ممبران نے توثیقی دستخط کردیئے

ابہام ختم ہوگیا، پوری امہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طورپر متحد، او آئی سی سی کے مشترکہ اعلامیہ پر تمام ممبران نے توثیقی دستخط کردیئے

”مذہبی انتشار“پھیلانے کے حق میں نہیں،(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اعلان

”مذہبی انتشار“پھیلانے کے حق میں نہیں،(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اعلان