06:36 am
 سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو رحیم یار خان کے اہم شخص کے گھر سے گرفتار کر لیا

سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو رحیم یار خان کے اہم شخص کے گھر سے گرفتار کر لیا

06:36 am

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں کم سن بچوں کیساتھ زیادتی اور ان کے قتل کی وارداتیں پاکستان میں زبان زد عام تھیں ، آخری واقعہ جو پیش آیا وہ چونیاں میں پیش آیا اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں اور قصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر چونیاں اور قصور سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔