09:16 am
شاہد خاقان کو نیب اہلکار کی جانب سے دوران تفتیش گلاس مارے جانے کا دعویٰ ،سابق وزیر اعظم خود میدان میں آ گئے ، سچائی بتا دی

شاہد خاقان کو نیب اہلکار کی جانب سے دوران تفتیش گلاس مارے جانے کا دعویٰ ،سابق وزیر اعظم خود میدان میں آ گئے ، سچائی بتا دی

09:16 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جیونیوز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دوران تفتیش نیب افسر کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گلاس مارا گیا تاہم نیب ترجمان نے ایسے کسی بھی واقعہ کی تردید کر دی تھی اور اب شاہد خاقان عباسی نے بھی خود اس معاملے کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔نیب حکام کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ دوران تفتیش میرے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی،انہوں نے کہا
 
کہ مجھے جو گلاس مارے گا اسے جومیں ماروں گا سب دیکھیں گے ۔واضح رہے جیو نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ واقعہ نیب راولپنڈی کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں پیش آیا تھا ، پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی ٹیم کا رکن ان پر چلایا، اس کے علاوہ انہوں نے گلاس بھی پھینک کر مارا۔لیکن اب نیب اور خود شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اس کی تردید سامنے آگئی ہے ۔