02:16 pm
مریم نواز نے نیب عدالت پیش ہو کر اپنی صحیح عمر بتاد ی

مریم نواز نے نیب عدالت پیش ہو کر اپنی صحیح عمر بتاد ی

02:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب عدالت کے سامنےپیشی کے دوران اپنی پوری عمربتا دی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نیب عدالت کے جج کے سامنے پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ انھیں مریم نواز کی تاریخ پیدائش معلوم نہیں ہے لیکن ان کی پیدائش کا سال 1973ہےجس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کی تاریخ پیدائش 28اکتوبر 1973ہے تو اس طرح ان کی صحیح عمر 46سال ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کے لیے
جیل میں بہتر کلاس کی منظوری دے دی گئی ہے جہاں انہیں ٹی وی، اخبار، میز اور کرسی کی سہولت ملے گی۔