02:17 pm
سات گھنٹے کی مشقت کے بعد کھلنے والالیاقت قائم خانی کا دوسرا لاکر خالی نکلا

سات گھنٹے کی مشقت کے بعد کھلنے والالیاقت قائم خانی کا دوسرا لاکر خالی نکلا

02:17 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دوسرے لاکر کو کھولنے کی طویل مشقت کے بعد بھی نیب ٹیم کو کچھ نہ ملا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نیب ٹیم نے کراچی میں واقع سابق ڈی جی پارکس کی رہائشگاہ میں ان کے دوسرے لاکر کو کھولنے کی طویل جدو جہد کی۔ لاکرکھولنے میں نیب ٹیم کو سات گھنٹے لگ گئے۔ اس طویل کوشش میں نیب ٹیم کے اہلکاروں کا تھکاوٹ سے برا حال ہو گیا۔ لیکن جب لاکر کھولا گیا تو وہ اندر سے خالی تھا۔ لیاقت قائم خانی نے نیب ٹیم کو چکمہ دیا تھا
اور وہ لاکر کھولے جانے سے پہلے ہی اندر موجود کیش، زیورات اور جائیدادوں کی دستاویزات کہیں اور منتقل کر چکے تھے۔