02:18 pm
عمران خان کشمیر بیچنے امریکہ گئے تھے، مولانا عطاالرحمان

عمران خان کشمیر بیچنے امریکہ گئے تھے، مولانا عطاالرحمان

02:18 pm

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یو اآئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمان کا کہناتھا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ کو عوام اور ملک کے مفاد کیلیے نہیں بلکہ کشمیر بیچنے گئے تھے،کشمیر کے مسئلہ پربھارت اور پاکستان میںکبھی جنگ نہیں ہوگی
کیونکہ خرید وفروخت میں کسی کا جھگڑا نہیں ہوتا۔انھوںنے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کےلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ہم اپنے خلاف کیسزکو ماننے کےلئے تیار ہیں اور نہ ہی پیش ہونے کےلئے۔ کیونکہ چھ سال سے صوبے میں انھی لوگوں کی حکومت ہے۔ کل کوہاٹ میںہمارے دولوگوںکو گرفتارکیا گیا۔ اور ان کا قصور صرف چندہ جمع کرنا تھا۔ ان میں ہمت ہے تو آئیں اور ہمیں گرفتار کر لیں۔