02:19 pm
کارکن شہادت کے جذبے کے تحت اسلام آباد کا رخ کریں گے، عطاالرحمان

کارکن شہادت کے جذبے کے تحت اسلام آباد کا رخ کریں گے، عطاالرحمان

02:19 pm

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی وزیر مولانا عطا الرحمان کہتے ہیں کہ اکتوبر میں ہر حال میں آزادی مارچ کیا جائے گا اور لوگ شہادت کے جذبے سے سرشار ہو کر مارچ میں شرکت کریں گے۔ بونیر میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے مابین رابطے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ ان میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے۔ ہمارا مشن نااہل اور غیر جمہوری حکومت سے چھٹکارہ ہے۔لاکھوں کارکنان حکومت کے خاتمے کےلئے اسلام آباد کا رخ کریں گے
اور لوگ آزادی مارچ کو دیکھ کر انقلاب ایران کو بھول جائیں گے۔مولانا عطاالرحمان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو اسٹیبلشمنٹ زدہ حکومت سے نجات دلانا ہے۔اور کارکنان کا راستہ روکا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔