04:03 pm
نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ حلیمہ چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ حلیمہ اس وقت چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوئی جب اس یونیورسٹی میں کنسٹرکشن ہو رہی تھی۔
حلیمہ کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ۔ مبینہ طور پر حلیمہ بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی اور اس یونیورسٹی نے لالچ کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے نئے داخلوں کے بعد آنے والی طالبات کو یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت میں رہائش دی جہاں بنیادی سہولیات تک نہیں تھیں جس کے باعث آج یہ اندوہناک سانحہ پیش آیا ۔