05:35 pm
نعیم الحق اور علی امین گنڈاپور کی امریکہ کی سڑک پرایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصویر وائرل

نعیم الحق اور علی امین گنڈاپور کی امریکہ کی سڑک پرایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصویر وائرل

05:35 pm

لاہور(سوشل میڈیاڈیسک)کچھ روز قبل سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟
انہوں نے کہا تھا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔اس پر نعیم الحق نے بڑے سخت الفاظ میں ردِعمل دیا اور کہا تھا کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے جس کے بعد عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ کروانے کا بھی کہا تھا۔اسی طرح پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور بھی گاڑی سے بوتلیں برآمد ہونے کے معاملے پر خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔خبروں میں رہنے والے ان دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی اب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں نعیم الحق اور علی امین گنڈا پور کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا جا سکتا ہے۔دونوں رہنما ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر دوںوں کی تصویر پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ نعیم الحق اور علی امین گنڈا پور کشمیر آزاد کرنے کے لیے مشورہ کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ نعیم الحق اور امین گنڈا پور رات کے پچھلے پہر امریکہ کی سڑکوں پر مختلف معاملات پر غور و فکر کرتے ہوئے۔ایک صارف نے کہا کہ عمران خان دنیا کے سامنے اسلام اور کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے اور انہوں نے باہر اپنی تیرے نام شروع کی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے دونوں کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔