07:15 am
 پیوٹن پاکستان آرہے ہیں ، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

پیوٹن پاکستان آرہے ہیں ، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

07:15 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، پاکستانی عوام ولادی میر پوٹن کے دورے کے منتظر ہیں، دعوت روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے ساتھ دہائیوں کی سرد مہری ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی وزیر خارجہ کے ذریعے ولادی میر پوٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ پاکستانی قوم روسی صدر کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا پیغام روسی صدر تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ روسی صدر دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لیں گے۔

تازہ ترین خبریں