07:29 am
پاکستان سے غربت کا خاتمہ ، امیر ممالک پاکستان کیلئے کیا کام کریں ؟ وزیراعظم عمران خان نے اہم پیغام جاری کر دیا

پاکستان سے غربت کا خاتمہ ، امیر ممالک پاکستان کیلئے کیا کام کریں ؟ وزیراعظم عمران خان نے اہم پیغام جاری کر دیا

07:29 am

نیو یارک( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے سے متعلق پاکستان اور ملائشیا کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہے کہ قومیں بدعنوانی کی وجہ سے تنذلی کا شکار ہوتی ہیں۔ پاکستان گلوبل وارمنگ کا شکار ہے اس لئے آئندہ پانچ سال میں دس ارب درخت لگانے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ امیر ممالک کو گرین ہائوس گیسوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے ملکوں کی مدد کرنی چاہیے۔ جمعرات کے روز نیو یارک میں غربت کے خاتمے سے متعلق پاکستان اور ملائشیا کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم
 
عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد کا بے حد احترام کرتا ہوں انہوںنے اپنے ملک غربت کے خاتمے کے لئے بہت محنت کی ہے۔ قومیں بد عنوانی کی وجہ سے تنذلی کا شکار ہوتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کا شکار ہے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے بہت بڑی آبادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ گرین گیسز کے اخراج سے ماحول کو بہت نقصان پہنچ رہاہے۔ امیر ممالک کو چاہیے کہ گرین ہائوس گیسوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان جیسے ملکوں کی مدد کریں۔