08:29 am
کپتان جھوٹے الزامات پر قوم اور افواج پاکستان سے معافی مانگیں، وزیر اعظم پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

کپتان جھوٹے الزامات پر قوم اور افواج پاکستان سے معافی مانگیں، وزیر اعظم پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

08:29 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان سے معافی مانگیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر قوم اور افواج پاکستان سے معافی مانگیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی نے القاعدہ کو ٹریننگ دی تھی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت ابتر ہے اور آئندہ سال مہنگائی مزید بڑھے گی۔
عمران خان بیرونی لابیز کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ بیرونی فنڈز کا بے نقاب ہونا ضروری ہے۔ تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے بھاگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے قانون کی شگافیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ہسپتال کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں 18 اکاونٹس کا ذکر نہیں کیا،سٹیٹ بینک نے ان 18 اکاونٹس کے بارے میں بتایا ہے کہ خطیررقم ان اکاونٹس میں آتی تھی،عمران خان ان 18 بے نامی اکاونٹس سے اپنے اور اور پارٹی کے اخراجات چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے اس بارے میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مسٹر کلین 5 سال سے اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی قسم کا حساب پیش کرنے سے قاصر ہیں وہ کیوں اپنی مرضی کے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ شفاف ممبران کی تعیناتی ہوئی تو ان کی منی لانڈرنگ کا حساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج تک الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بی جے پی سے کتنی ڈونیشین حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1 سال میں پاکستان کو کہاں لا کر کھڑا کیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے وہ بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں