08:51 am
وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول، آج دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائیں گے

وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول، آج دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائیں گے

08:51 am

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شیڈول ہے۔ وزیراعظم آج دنیا بھر کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب مقررین میں ساتویں نمبر پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن سے متعلق دنیا کو آگاہ کریں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتےہوئے کہا مقبوضہ وادی میں خون ریزی کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ اور دنیا فوری ایکشن لے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جنگ کی دھمکی نہیں، دنیا کو سنگین صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں۔
 
بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت اہم مسائل پر عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی۔ نیویارک میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔وزیراعظم نے ٹویٹ میں بتایا کہ ترکی، پاکستان اور ملائشیا نے مشترکہ طور پر انگریزی زبان کا چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگریزی چینل کا مقصد مشترکہ طور پر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں