09:36 am
عمران خان 8 سال کے لیے ہمیں دے دیں اور چاہیں تو بدلے میں ہمارا صدر آپ رکھ لیں

عمران خان 8 سال کے لیے ہمیں دے دیں اور چاہیں تو بدلے میں ہمارا صدر آپ رکھ لیں

09:36 am

نیویارک (ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ 19 سالوں میں امریکہ نے 1.5 ٹریلین ڈالر افغان جنگ میں ضائع کیے جب کہ ان 19 سالون میں چائنہ نے انفراسٹرکچر اور معیشت میں امریکہ کو پچھاڑ دیا، اور یہاں امریکہ میں اب ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ملتی ہیں ،
اگر میں امریکی ہوتا تو ان رہنماؤں کی مخالفت کرتا جو جنگ میں پیسہ جائع کر رہے ہیں آپ کے ٹیکس کا پیسہ جو آپ کی فلاح و بہبود پر لگنا چاہیے تھا ، ٹی وی پروگرام کی لائیو براڈ کاسٹ کے دوران ہی ایک خاتون نے کمنٹ کیا کہ کیا ہم پاکستان کا وزیر اعظم 8 سال کے لیے رکھ دکتے ہیں ؟ بدلے میں آ پ ہمارا صدر لے لیں، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر روس کا پاکستان کی حمایت کرنے کا عندیہ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی، تنازعے کے حوالے سے روس اور پاکستان مشاورت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبریں