10:21 am
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ میں بیٹھ کر دو ٹوک اعلان کردیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ میں بیٹھ کر دو ٹوک اعلان کردیا

10:21 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود ہیں جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کیا ۔ اس دوران اینکر نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اسرائیل کو ماننےجارہا ہے؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مقؤف اپناتے ہوئے واضح کہا کہ یہ آپ کوکس نے کہا ہے؟ پاکستان کی اس پر بڑی سیدھی پوزیشن ہےجیسا کہ بانی پاکستان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کو ماننے کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ گذشتہ کچھ ماہ سے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے معاملے پر قیام آرائیاں اور چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں جس کی حکومت نے بارہا تردید بھی کی اور اب وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورم پر بھی اس نظریے یا امکان کی واضح تردید کر دی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد پاکستان اور پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب مل گیا۔ اس کے علاوہ نیویارک ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں خون ریزی کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ اور دنیا مسئلہ کشمیر پر فوری ایکشن لے، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جنگ کی دھمکی نہیں، دنیا کو سنگین صورتحال سے آگا کر رہا ہوں

تازہ ترین خبریں