11:23 am
افسوسناک سانحہ ۔۔ متعدد افراد جاں بحق

افسوسناک سانحہ ۔۔ متعدد افراد جاں بحق

11:23 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیروزوالہ میں تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، لواحقین نے لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب شیخوپورہ سے لاہور جانیوالی تیز رفتار مسافر بس نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں لبنی بی بی،
فلک شیر اور فیضان شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں علی اور عامر شامل ہیں جن کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء نے لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا، شیخوپورہ سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور ڈرائیوروں کی پٹائی کر دی، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ عوام نے تین افراد کو کچلنے والی بس کو بھی ڈھونڈ لیا اور پتھراؤ کر کے بس کے شیشے توڑ دیئے۔

تازہ ترین خبریں