11:42 am
پاکستان بحریہ کی جانب سے میزائل فائرنگ

پاکستان بحریہ کی جانب سے میزائل فائرنگ

11:42 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے، مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ نیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچنا
اورمشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جنگی مشق بحری دفاع کویقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں