01:41 pm
مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے کچھ دیر قبل پاک فوج نے خطرناک میزائل چلا دیے

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے کچھ دیر قبل پاک فوج نے خطرناک میزائل چلا دیے

01:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے کچھ دیر قبل پاک فوج نے خطرناک میزائل چلا دیے ، ہندوستان میں تھر تھلی مچ گئی ۔۔۔ پاک نیوی کی جنگیں مشقیں، بھارت پر لرزا طاری،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جاری جنگیں مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی جنگی مشق رباط جاری ہے ،جنگی مشق کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے
جس میں پاک بحریہ کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ایئر فورس بھی حصہ لے رہی ہے -ترجمان کے مطابق جنگی مشق کے انعقاد کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہی- نیول چیف نے کہاکہ دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جب کہ دوسری جانب پاک نیوی کی جانب سے جنگی مشقوں کے بعد بھارت میں لرزا طاری ہو گیا ہے۔اس سے قبل بھی جب بھی پاک نیو متحرک ہوتی ہے تو بھارت پرخوف طاری ہو جاتا ہے۔جب کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان پہلے ہی یہ واضح پیغام دے چکا ہے کہ بھارت نے کسی بھی قسم کا مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی تینوں مسلح افواج بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔جب کہ پوری پاکستانی عوام بھی پاک فوج، پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبریں