02:02 pm
پنڈی میں کتنی بڑی تعداد میں جوانوں کو ایل او سی کراس کرنے کی تربیت دی جارہی ہے

پنڈی میں کتنی بڑی تعداد میں جوانوں کو ایل او سی کراس کرنے کی تربیت دی جارہی ہے

02:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے امن کا نعرہ لگانے والے پاکستان پر ایک بار پھر الزام تراشی شروع کر دی ہے۔بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈے اپنانے شروع کر دئیے ہیں۔کبھی بھارت غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والے پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرتا ہے تو کبھی لوگوؓں کو ایل او سی کراس کرنے کے لیے تیار کرنے کا الزام لگاتا ہے۔ اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آرمی نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ 31 مقامات کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی فورسز کو الرٹ کردیا ہے۔
بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بڑی تعداد میں مسلح افراد کو پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار کیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس کے ختم ہونے کے بعد پاکستانی فوج شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے لئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ 31 جگہوں کی خلاف ورزی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ بھارت نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ حافظ سعید کی زیر انتظام چلنے والی تنظیم نے راولپنڈی میں 3،000 سے 4،000 سے زیادہ نوجوانوں کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کی تربیت دی ہے۔بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوانوں کو اس کام کے لیے چار ہفتے تربیت دی گئی۔بھارت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان جوانوں میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزادی کے جوان بھی شامل ہیں جو اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم ہیں۔بھارت نے شوشہ چھوڑا ہے کہ ان جوانوں کو تربیت دینے کا مقصد ہے کہ یہ ایل او سی کراس کریں اور اگر بھارتی فورسز انہیں نشانہ بنائیں توپھر پاکستان اس بنیاد پر انسانی حقوق کا معاملہ اٹھائے گا۔

تازہ ترین خبریں