03:40 pm
لاہور میں فروخت ہونے والے مٹن کی ایک دلچسپ تصویر سامنے آگئی

لاہور میں فروخت ہونے والے مٹن کی ایک دلچسپ تصویر سامنے آگئی

03:40 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جو بظاہر تو عام حد تک مزاحیہ لگ رہی ہے تاہم درحقیقت اس تصویر میں موجودہ لوگوں کے عدم اعتماد کا بھرپور طریقے سے اندازہ ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر دکھائی گئی یہ تصویر ایک قصائی کی دوکان کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور میں واقع ہے۔ تصویر میں ایک بکرے کو کچھ اس طرح سے ٹانکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی صرف کھال اتاری گئی ہے
جبکہ جسم کے باقی اعضا کو نہیں کاٹا گیا۔آنکھیں اور کان تک اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ اور تو اور اس بغیر کھلا کے بکرے کے منہ میں چارے کا گچھا بھی ہے۔تصویرکےلئے ایک دلچسپ کیپشن کا انتخاب کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اب پورا ثبوت دینا ہوتا ہے کہ یہ بکرا ہی تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں گدھے اور کتے تک کے گوشت کی ہوٹلوں کو سپلائی کے اندوہناک واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں