04:04 pm
وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

04:04 pm

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران دنیا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کر دیا ہے۔جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے بھارت میں میری بہت فین فالوونگ ہے۔یہاں آنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔مسئلہ کشمیر پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم جنگ کے خلاف ہیں۔ میں نے مودی سے کہا کہ ہمیں بھارت کی دہشتگردی کا سامنا ہے۔
بھارت نے میری پیشکش ٹھکرا دی ۔ ہمیں پتہ چلا کہ بھارت ہمیں ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مودی آرایس ایس کے رکن ہیں جو ہٹلرکے نظریات کی حامی اور گاندھی کی قاتل تنظیم ہے۔ آرایس ایس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو پروان چڑھا رہی ہے۔مودی کی انا اور تکبر نے انھیں نابینا بنا دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں