04:05 pm
اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائے

اقوام متحدہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائے

04:05 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی اپنے لیے اعزاز سمجھتاہوں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کاآغاز تبدیل ہوتی ماحول کی صورتحال سے کیااورکہاکہ سمجھتاہوں کہ ماحولیات سے نمٹنے کیلیےبہت سے لیڈرسنجیدگی نہیں دکھا رہے۔پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےمتاثر 10 ممالک میں شامل ہے۔پاکستان میں 80فیصد پانی گلیشیئرزسےآتاہے۔موسمیات تبدیلی سے متعلق بہت سے ممالک کے سربراہان نے بات کی۔ہم نے کے پی میں ایک ارب سےزیادہ درخت لگائے۔گلیشیئرزپگھلتے رہے اور کچھ نہ کیا گیا تو بہت بڑی تباہی ہوگی۔
صر ف ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا،سب ملکوں کی ذمہ د اری ہے۔امیدکرتاہوں اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں قدم اٹھائے گا۔گرین ہاوس گیسز میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے۔وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کہاکہ ہمارے ملک کا قرضہ 10برسوں میں چار گنا بڑھ گیا۔ ہر سال اربوں ڈالر غریب ملکوں سے ترقی یافتہ ملکوں میں چلے جاتے ہیں۔امیر افراد اربوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے یورپ کے بینکوں میں منتقل کردیتے ہیں،غریب ملکوں کو اشرافیہ طبقہ لوٹ رہا ہے۔اس کے نتیجے میں ٹیکس کی آدھی رقم قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔ہمیں مغربی ملکوں میں بھیجی گئی رقم واپس لینے میں مشکلات کاسامنا رہا۔امیر ممالک کو چاہیےکہ وہ غیر قانونی ذرائع سےآنیوالی رقم کے ذرائع روکیں۔غریب ملکوں سے لوتی گئی رقم غریبوں کی زندگیاں بدلنے پر خرچ ہوسکتی ہے۔غریب ملکوں سے لو ٹی گئی رقم غریبوں کی زندگیاں بدلنے پر خرچ ہوسکتی ہے۔ہم نےمغربی دارالحکومتوں میں کرپشن سے لی گئی جائیدادوں کا پتا چلایا،امیر ممالک میں ایسے قانون ہیں جوکرمنلز کو تحفظ فراہم کرتے ہیں،کرپٹ حکمرانوں کو لوٹی گئی رقم بیرون ممالک بینکوں میں رکھنے سے روکاجائے،وزیراعظم نے اسلاموفوبیاکے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرمیں ایک ارب 30کروڑ مسلمان رہتے ہیں ۔دہشتگردی کا کسی بھی مذہب کیساتھ کوئی تعلق نہیں،اسلام صرف ایک ہے جو حضورﷺ نے ہمیں سکھایا،نائن الیون کے بعد سے اسلاموفوبیا میں اضافہ الارمنگ ہے۔اسلاموفوبیا کی وجہ سے بعض ملکوں میں مسلم خواتین کا حجاب پہننامشکل بنادیاگیاہے۔افسوس کی بات ہے مسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس بارے میں توجہ نہیں دی۔بنیاد پرست اسلام یادہشت گرد اسلام کچھ نہیں ہوتا۔بنیاد پرست اسلام یادہشت گرد اسلام کچھ نہیں ہوتا۔افسوس کی بات ہے بعض سربراہان اسلامی دہشتگردی اور بنیاد پرستی کے الفاظ استعمال کرتے ہیں،کوئی مذہب بنیادپرستی نہیں سکھاتا۔کچھ عالمی لیڈرز نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا۔اسلامو فوبیا کی وجہ سے دنیا میں تقسیم بڑھی۔ماضی میں خود کش حملوں اور اسلام کوجوڑا گیا۔9/11 کے بعد اسلامو فوبیا بڑھا۔افسوس کی بات ہے مسلم ملکوں کےسربراہوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔پاکستان میں ماضی میں حکومت نے روشن خیال اسلام کی اصطلاح استعمال کی۔مسلم لیڈرز نے ماضی میں اسلامو فوبیا کے بارے میں بات نہیں کی۔نائن الیون سے پہلے زیادہ تر خودکش حملے تامل ٹائیگرز نے کیے۔تامل ٹائیگرز ہندو تھے، لیکن کسی نےہندوازم کودہشتگردی سےنہیں جوڑا،مغربی لوگوں کوسمجھ نہیں آتا کہ پیغمبرﷺکی توہین مسلمانوں کیلئے بہت بڑ ا مسئلہ ہے۔جب اسلام کی توہین پرمسلمانوں کاردعمل سامنے آتا ہے تو ہمیں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے۔اسلام پہلا مذہب ہے جس نے غلامی ختم کی ، اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے۔وزیراعظم نے کہاکہ میراچوتھاپوائنٹ اورسب سے اہم نقطہ جس کے لیے میں یہاں آیاہوں وہ مسئلہ کشمیرہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں آنے کا اہم مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتانا ہے کہ وہاں کیا ہو رہاہے،جب ہم اقتدار میں آئے تو پہلی ترجیح تھی کہ پاکستان خطے میں امن لے کرآئے،2001 کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی۔میں نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شامل ہونےکی مخالفت کی تھی۔پاکستان میں 70ہزارافراد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں،پاکستان کے 70 ہزار افراد ایسی جنگ میں مارے گئے جن کا اس سے تعلق ہی نہیں تھا۔مسئلہ کشمیر پر بات سے پہلے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت جنگ کیخلاف ہے۔9/11واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔افغان جنگ میں امریکہ نے مجاہدین کی مددکی جبکہ سوویت یونین نے مجاہدین کو دہشت گرد کہا۔مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا مشن بھیج کر چیک کرالیں۔میں نے مودی سے کہا ہمیں بھارت کی دہشتگردی کا سامنا ہے۔بھارت نے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرادی۔کرکٹ پلیئر کی وجہ سے بھارت میں میری بہت فین فالوئنگ ہے۔مودی کو بتایا کہ ہمارے مشترکہ چیلنجز ہیں۔پاکستان نے تمام انتہا پسند گروپس ختم کر دیے ہیں۔اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سے مذاکرات کی بات کی۔ہمیں پتا چلا بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنیکی سازش کررہا ہے۔بھارت نے 80لاکھ کشمیریوں کو کرفیو لگاکر محصور کررکھا ہے۔کشمیر ی نوجوان خودکش حملہ آورکےوالدنےکہابھارتی مظالم کی وجہ سےبیٹایہ کرنےپرمجبورہوا۔مودی کی الیکشن مہم میں کہاگیا کہ یہ ٹریلر ہے مووی ابھی باقی ہے۔بھارت نےسلامتی کونسل کی 11قراردادوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔بھارت نے مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی نفری تعینات کی۔بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں کرفیولگاکر 80 لاکھ لوگوں کوگھروں میں محصور کردیا،کشمیر ی نوجوان خودکش حملہ آورکےوالدنےکہابھارتی مظالم کی وجہ سےبیٹایہ کرنےپرمجبورہوا،مودی کی الیکشن مہم میں کہاگیا کہ یہ ٹریلر ہے مووی ابھی باقی ہے۔بھارت نےسلامتی کونسل کی 11قراردادوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی،مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں جو ہٹلر اور مسولینی کی پیروکار تنظیم ہے۔آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کو ختم کرنے کیلیے ان کی نسل کشی پر یقین رکھتی ہےآرایس ایس کی نفرت انگیز نظریے کی وجہ سے گاندھی کا قتل ہوا۔آر ایس ایس ہٹلر سے متاثر ہو کر بنی۔آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پیدا کررہی ہے۔دنیا نے حالات جان کر بھی کچھ نہیں کیا کیونکہ بھارت ایک ارب سے زیادہ کی منڈی ہے۔یہ نہیں سوچا گیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھے گا تو کیا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ افرادکو جانوروں کی طرح بند کیا ہوا ہے۔ا سی نظریے کے تحت مودی نے گجرات میں مسلموں کا قتل عام کیا۔مودی کی انا اور تکبر نے انہیں نابینا بنا دیا ہے۔ماضی میں لاکھوں کشمیری آزادی کی تحریک میں جان دے چکےہیں۔دنیا نے سوچا کہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا کشمیریوں پر کیا اثر ہوگا۔آر ایس ایس بھارت سےمسلمانوں ،عیسائیوں سے نسل پرستی کی بنیاد پر قائم ہوئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حامی سیاسی قیادت کوبھی قید کررکھاہے۔مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے پر خونریزی ہوگی۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں میں نظربند کردیاگیاہے۔بھارت کیلیے اب کوئی بیانیہ نہیں ہے۔دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا ہے اور پوری دنیا خاموش رہتی ہے۔بھارتی حکومت نے 13ہزار کشمیری نوجوانوں کو مختلف جیلوں میں قید کررکھاہے۔اگر 8لاکھ یہودی اس طرح محصور ہوں تو کیا ہوگا۔بھارتی مظالم کے سبب جب کوئی واقعہ ہوگا تو بھارت پھر اس کا الزام پاکستان پرلگائےگا۔اگر لاکھوں یہودی اس طرح محصور ہوں تو کیا ہوگا۔روہنگیامیں مسلمانوں کاقتل عام ہوا،دنیا نے کیا رد عمل دیا؟اگرخونریزی ہوئی تو مسلمانوں میں انتہا پسندی اسلام کی وجہ سے نہیں انصاف نہ ملنے کی وجہ سےہوگی۔اگر عالمی برادری نے مداخلت نہیں کی تو دو جوہری ملک آمنے سامنے ہوں گے۔اقوام متحدہ کے لوگوں نے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کاوعدہ کیاتھاان سے کیاگیایہ وعدہ پوراکیاجائے۔اگر پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہوسکتاہے۔یہ وقت اقوام متحدہ کی آزمائش کا ہے ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا جائے۔کیااقوام متحدہ 1.2ارب لوگوں کوخوش کرے گا یا عالمی انصاف کو مقدم رکھے گا۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50دن سے زائد جاری کرفیو اٹھائے۔جنگ ہوئی توہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں