04:11 pm
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے

04:11 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ۔۔۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل انتقال کر گئے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل کچھ دیر قبل انتقال کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رانا محمد افضل کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں فیصل آباد کے ایف آئی سی ہسپتال لا یا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی انجیئرنگ کالج اور یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی بعد ازاں بلوچستان یونیورسٹی سے پالیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا۔ انہوں نے کمشن کا امتحان پاس کر کے 1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ رانا محمد افضل کو 1988 سے 1991 تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا وائس چیئرمین بننے کا موقع ملا۔ پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے جب وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ اور معاشی امور کی ذمہ داری دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما 1997 سے 1999 اور 2008 سے 2013 تک پنجاب اسمبلی کا حصہ بھی رہے۔

تازہ ترین خبریں