04:47 pm
عمران خان نے  جنرل اسمبلی  میںکشمیریوں کا مقدمہ پیش کر دیا

عمران خان نے جنرل اسمبلی میںکشمیریوں کا مقدمہ پیش کر دیا

04:47 pm

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مودی کی الیکشن مہم میں کہا گیا کہ یہ ٹریلر ہے ۔ مووی ابھی باقی ہے۔بھارت نے سلامتی کونسل کی 11قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ۔ بھارت نے وادی میں اضافی فوجی نفری تعینات کی۔ بھارت نے کشمیر کے 80لاکھ لوگوں کو 55دنوں سے گھروں میں محصور کر دیا ہے۔
آر ایس ایس کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پر یقین رکھتی ہے۔ یہ نہیں سوچا گیا کہ کرفیوں اٹھے گا تو کیا ہو گا، کرفیواٹھے گا تو خونریزی ہوگی۔مقبوضہ کشمیر میں خون خرابے کے بعد ایک اورپلوامہ ہو سکتا ہے اور بھارت ہم پر الزام لگائے گا۔اور یہ سب کچھ اس لئے ہورہا ہے کہ کیونکہ کشمیری مسلمان ہیں۔میں پوچھتا ہوں کہ وہ 80لاکھ کشمیری ہیں اگر کسی بھی اور انسانی معاشرے کے 8لاکھ انسان ہی ہوں گے تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا۔8لاکھ یہودی محصور ہوں تو رد عمل کیا ہوگا۔ 13ہزار کشمیریوں کو جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔