04:53 pm
بھارت کو روکیں ورنہ ہم ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر کو وارننگ

بھارت کو روکیں ورنہ ہم ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر کو وارننگ

04:53 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کو روکیں ایسا نہ ہو کہ ہم تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ جائیں۔اب دیکھتے ہیں کہ بھارت ہوش کے ناخن لیتا ہے یا پھر بھارت کا انجام عبرتناک ہو گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس طرح سے امریکا کو وارننگ دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک فوٹیج بھجوائی ہے جس میں بھارت سے پاکستان میں آنے والے دہشت گردوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔جن میں کلبھوشن شامل ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام بھجوایا
کہ بھارت کو روکیں ورنہ ہمیں اپنی حفاظت اور ملک کی حفاظت کے لیے ہتھیار اٹھانے پڑیں گے۔جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ مودی کو سمجھائیں گے۔واضح رہے کہ ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اختلافات دور کرنے کے لیے زور دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ بہت مثبت ملاقاتیں ہوئیں جس میں مسئلہ کشمیر کے حل، باہمی تعلقات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی، میں نے عمران خان اور نریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیر کو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرہی دو۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور انہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، کشمیر انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا، میں نے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی ہے، ان دونوں کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے، امید ہے کہ وہ دونوں اپنے تعلقات کو بہتر کرلیں گے، عمران خان اور مودی دونوں نفیس آدمی ہیں اور دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔

تازہ ترین خبریں