04:58 pm
مقتدر قوتوں نے فضل الرحمان کو اسلام آباد مارچ سے روک دیا ہے، انور لودھی

مقتدر قوتوں نے فضل الرحمان کو اسلام آباد مارچ سے روک دیا ہے، انور لودھی

04:58 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار انور لودھی کہتے ہیں کہ مولانافضل الرحمان اکتوبر میں ہونے والا آزادی مارچ نہیں کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انور لودھی کا کہناہے کہ طاقتور قوتوں نے مولانا فضل الرحمان کو واضح طور پر پیغام پہنچا دیا ہے
کہ 73کے آئین کے تناظر میں اسلا م آباد مارچ نہیں ہو سکتا ہے۔ اس لئے اکتوبر میںاسلام آباد لاک ڈائون نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی عارف نظامی نے بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایاہے کہ عمران خان کو ضمانت دے دی گئی ہے کہ اسلام آباد نہیں ہونے جا رہا۔