05:47 pm
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان ہوا،عمران خان

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان ہوا،عمران خان

05:47 pm

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت کو تاریخی غلطی قرار دے دیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2001کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی جبکہ نائن الیون میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں تھا۔ہم اقتدار میں آئے تو اولین ترجیح پاکستان کو پر امن ملک بناناتھا میں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی مخالفت کی تھی۔پاکستانیوں نے ایک ایسی
جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیںجس کا ان سے تعلق ہی نہیں تھا۔سوویت یونین نے مجاہدین کو دہشتگرد کہا۔ امریکہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر چلا گیا اور یہی مجاہدین پھر دہشتگرد کہلانے لگے۔پاکستان نے تمام انتہا پسند گروپ ختم کردیے ہیں۔اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا مشن بھیج کر چیک کر لیں۔