05:58 pm
اگر دنیا نے کردار ادا نہ کیا تو دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی، وزیر اعظم

اگر دنیا نے کردار ادا نہ کیا تو دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی، وزیر اعظم

05:58 pm

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہماضی میں مقبوضہ کشمیر میں 11ہزار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے
توپوری دنیا خاموش رہتی ہے۔ اگر عالمی برداری نے مداخلت نہ کی تو دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اور ایک ملک کی اپنے سے سات گنا بڑے ملک سے روایتی جنگ ہوتی ہے تو نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ روہنگیا میںمسلمانوںکا قتل عام ہوا ،دنیا نے کیا رد عمل دیا۔ کیا اقوام متحدہ 1.3ارب لوگوں کو خوش کرے گا یا عالمی انصاف کو دیکھے گا۔بھارت کو کرفیواٹھانا ہوگا اور تمام کشمیریوں کو رہا کرنا ہوگا۔بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔