07:47 am
 پاکستانی سخت کڑاکے کی سردیوں کی تیاری کر لیں

پاکستانی سخت کڑاکے کی سردیوں کی تیاری کر لیں

07:47 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سخت کڑاکے کی سردیوں کی تیاری کر لیں ، محکمہ موسمیات نے ایسی پیش گوئی کر دی کہ سن کر آپ کے دانت بجنے لگیں گے ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران مظفر آباد سمیت کشمیر کے تمام اضلاع ، بالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ،
سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر ، سوات ،پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ زیریں سندھ کے اضلاع میرپورخاص،ٹھٹھہ اور بدین میں بھی چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔