08:18 am
جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کا زبردست خطاب ، ترک صدر خود کو روک نہ سکے

جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کا زبردست خطاب ، ترک صدر خود کو روک نہ سکے

08:18 am



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں زبردست خطاب کیا جس نے مسلمہ امہ بالخصوص کشمیریوں کے دل موہ لیے ۔ وزیراعظم عمران نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کو مقدمہ جیسے پیش کیا ایسی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ یہی نہیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام فوبیا پر بھی بات کی اور دنیا کو یہ بآور کروایا کہ اسلام پُر امن دین ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے انہیں گلے لگایا اور ان کو زبردست خطاب پر خوب داد دی۔ ترک صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو گلے لگانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے جس نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
اور لوگ عمران خان کے پاکستان کا حکمران ہونے اور مسلم ملک پر حکمرانی کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر کئی صارفین نے عمران خان کی سلامتی کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 45 منٹ خطاب کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دیگر مسلمان رہنما وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر آبدیدہ ہو گئے تھے۔ عمران خان کے تاریخی خطاب نے پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد وائس آف کشمیر نامی ٹرینڈ عالمی سطح پر ٹویٹر کا نمبر 1 ٹرینڈ بن گیا تھا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر عالمی برادری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لا اله الا الله، مسلمان ایک اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، مسلمان اپنے دفاع اور آزادی کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بھارتی نمائندوں کے اُترے ہوئے چہروں نے بھارت کی شکست عیاں کر دی اور بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ بھی کر رہا ہے ۔