10:16 am
عمران خان کے جنرل اسمبلی میں بھارت پر تابڑ توڑ حملے ، بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

عمران خان کے جنرل اسمبلی میں بھارت پر تابڑ توڑ حملے ، بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

10:16 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے گذشتہ رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا جس کو خوب سراہا گیا۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھایا جانا بھارت کے لیے کسی طور قابل برداشت نہیں تھا۔ جس کے بعد اب بھارت نے رائٹ ٹو رپلائی مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا بیانیہ بھرپور انداز میں پیش کیا جس کے بعد بھارت نے کرارا جواب دینے کے لیے اقوام متحدہ میں رائٹ ٹو رپلائی مانگ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے عمران خان کے خطاب پرکرارا ردعمل دینے کے لیے رائٹ ٹورپلائی مانگا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز تقریر بھی قرار دیا گیا جس کی وجہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کا تذکرہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارتی میڈیا کو نہ صرف آگ لگا دی بلکہ جنرل اسمبلی میں بھارتی پینل پر موجود بھارتی مندوبین کو بھی ہکا بکا کر دیا جس کے بعد بھارتی نمائندوں کے چہروں کے تاثرات سے بھارتی شکست صاف عیاں ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 45 منٹ تک جاری رہا جبکہ اس کے برعکس دیگر عالمی رہنماؤں کو 15،15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ اس بات پر بھی بھارتی میڈیا نے واویلا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اعتراض اُٹھایا کہ آخر کیوں پاکستان کے وزیراعظم کو تقریر کرنے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا ۔