03:36 pm
‘ریحام خان کا فضل الرحمن سے رابطہ ،آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

‘ریحام خان کا فضل الرحمن سے رابطہ ،آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

03:36 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ ریحام خان نے مولانا فضل الرحمان کو مارچ کے سلسلے میں ویڈیو کا بھی بتایا اور کہا کہ مارچ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام آپ کو بھجوایا ہے جلد آپ کو مل جائے گا۔خیال رہےکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو دعوت دے رہے ہیں لیکن ان دونوں جماعتوں کی جانب سے تاحال مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔جبکہ دوسری جانب مولانا کے اسلام آباد مارچ کو سکیورٹی تھریٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مارچ کا پلان اسلام آباد کے لیے سیکورٹی تھریٹ ثابت ہوسکتا ہے ۔ مارچ کی آڑ میں شر پسند عناصر گڑ بڑ پھیلا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جماعت کے بعض افراد کے ایسے گروپوں کے رابطے ہیں جو سابق فاٹا اور کے پی میں شدت پسند کارروائیوں میں ملوث رہے ، ایسے عناصر مارچ میں شامل ہوکر گڑ بڑ پھیلا سکتے ہیں، انہوں نے مارچ پلان سے متعلق ایک اور انفارمیشن دیتے ہوئے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے فنڈنگ گروپوں کو ہدایت کی کہ وہ جے یو آئی کے اس مارچ کو لمبے عرصے تک چلانے کے لیے رقوم کا بندوبست کریں، ن لیگ کے فنڈنگ گروپ اعلٰی قیادت کی ہدایت ملنے کے بعد متحرک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا