12:56 pm
وزیراعظم زلزلہ زدگان سے ملنے کیلئے بے چین

وزیراعظم زلزلہ زدگان سے ملنے کیلئے بے چین

12:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم زلزلہ زدگان سے ملنے کیلئے بے چین۔۔ خصوصی طیارہ ٹھیک نہ ہوا تو پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ فیصلہ ہوگیا۔۔۔وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم واپس نیویارک چلے گئے،فنی خرابی کے باعث طیارے کو جمعے کی رات واپس نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی جنہوں نے قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا تھا
طیارے میں فنی خرابی کے باعث واپس ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے۔ نیویارک ایئرپورٹ واپسی پر انہوں نے ایئرپورٹ پر کچھ دیر قیام کیا تاکہ فنی خرابی کو دورکیا جاسکے تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار تھا ،طیارے کی مرمت کا کام ہفتے کی صبح تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ادھر ملیحہ لودھی وزیراعظم کو لے کر روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے سات روزہ تاریخی دورہ امریکہ کے دوران قیام کیا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ اگر صبح تک طیارے کی فنی خرابی دور نہ کی جاسکی تو وزیراعظم پاکستان واپسی کیلئے کمرشل فلائٹ پر سفر کریں گے کیونکہ وہ وطن واپس آکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں اورخاندانوں سے ملاقات کے لیے بے چین ہیں۔ خیال رہے کہ نیویارک کے اپنے دورہ’’مشن کشمیر‘‘ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 193 رکنی اسمبلی سے خطاب کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شرکت، کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کئی تھنک ٹینکس سے خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو کئی انٹرویوز بھی دیے۔