06:26 pm
اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ہال 5 مرتبہ تالیوں سے گونجا تو بھارتی مندوب سے برداشت نہ ہو سکا

اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ہال 5 مرتبہ تالیوں سے گونجا تو بھارتی مندوب سے برداشت نہ ہو سکا

06:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ہال پانچ مرتبہ تالیوں سے گونج اُٹھا۔ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیراعظم نے 17 منٹ خطاب کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 45 منٹ تک جاری رہا۔ اس خطاب کے دوران عمران خان نے مقبوضہ کشمیر ، اسلام فوبیا ، ایٹمی جنگ کے خدشات سمیت دیگر اہم معاملات پر بات کی۔بھارتی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطاب کے لیے 45 منٹ دینے پر اعتراض بھی اُٹھایا اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وقت کی پابندی کی اور 17 منٹ خطاب کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقررہ وقت سے تجاوز کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی دھواں دھار تقریر کو بھانپتے ہوئے بھارتی مندوب اٹھ کر چلا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت نے پلومہ حملے کا الزام لگانے کے بعد بم گرائے اور صرف 10 درخت تباہ کئے ۔ جس سے ہمیں بہت دکھ ہوا کیونکہ ہم نے وہ درخت بڑے پیار سے لگائے تھے ۔ عمران خان کا اتنا کہنا تھا کہ ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔ برطانیہ میں اتنے جانور بند ہوتے تو شور مچ جاتا، وہ انسان ہیں لیکن ان پر کوئی نہیں بولتا۔ اس پر بھی حاضرین تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ 500 دہشتگرد کنٹرول لائن پر ہیں، ہم 9 لاکھ بھارتی فوج کے ہوتے ہوئے 500 دہشتگرد بھیج کر کیا حاصل کرنا چاہیں گے ؟ جس پر اجلاس کے شرکا نے پھر تالیاں بجا کر عمران خان کے بیان کی داد دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر میں ہوتا اور یہ ظلم و زیادتی ہوتی تو کیا میں ذلت کی زندگی گزارتا؟ بلکہ میں بھی بندوق اُٹھا لیتا؟ عمران خان نے جب یہ بات کی تو اس پر بھی ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ فرض کریں کہ ایک ملک اپنے پڑوسی سے سات گنا چھوٹا ہے، اسے دو آپشنز دیے جاتے ہیں، یا تو وہ سرنڈر کردے یا پھر اپنی آزادی کے لیے آخری سانس تک لڑے، ایسے میں ہم کیا کریں گے؟ میں خود سے یہ سوال پوچھتا ہوں، اور میرا یقین ہے کہ لاالہ اللہ ہم لڑیں گے۔ اور عمران خان کے یہ کہنے پر بھی حاضرین نے تالیاں بجا کر عمران خان کے اس بیان کی داد دی۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان