01:29 pm
بھارت نے پلوامہ کے بہانے ہم پر بم گرائے جس میں بہت پیار سے لگائے ہوئے  ہمارے10درخت تباہ ہو گئے

بھارت نے پلوامہ کے بہانے ہم پر بم گرائے جس میں بہت پیار سے لگائے ہوئے ہمارے10درخت تباہ ہو گئے

01:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ہال پانچ مرتبہ تالیوں سے گونج اُٹھا۔ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیراعظم نے 17 منٹ خطاب کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 45 منٹ تک جاری رہا۔ اس خطاب کے دوران عمران خان نے مقبوضہ کشمیر ، اسلام فوبیا ، ایٹمی جنگ کے خدشات سمیت دیگر اہم معاملات پر بات کی۔بھارتی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطاب کے لیے 45 منٹ دینے پر اعتراض بھی اُٹھایا اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وقت کی پابندی کی اور 17 منٹ خطاب کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقررہ وقت سے تجاوز کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی دھواں دھار تقریر کو بھانپتے ہوئے بھارتی مندوب اٹھ کر چلا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت نے پلومہ حملے کا الزام لگانے کے بعد بم گرائے اور صرف 10 درخت تباہ کئے ۔ جس سے ہمیں بہت دکھ ہوا کیونکہ ہم نے وہ درخت بڑے پیار سے لگائے تھے ۔ عمران خان کا اتنا کہنا تھا کہ ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔ برطانیہ میں اتنے جانور بند ہوتے تو شور مچ جاتا، وہ انسان ہیں لیکن ان پر کوئی نہیں بولتا۔اس پر بھی حاضرین تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ 500 دہشتگرد کنٹرول لائن پر ہیں، ہم 9 لاکھ بھارتی فوج کے ہوتے ہوئے 500 دہشتگرد بھیج کر کیا حاصل کرنا چاہیں گے ؟ جس پر اجلاس کے شرکا نے پھر تالیاں بجا کر عمران خان کے بیان کی داد دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر میں ہوتا اور یہ ظلم و زیادتی ہوتی تو کیا میں ذلت کی زندگی گزارتا؟ بلکہ میں بھی بندوق اُٹھا لیتا؟ عمران خان نے جب یہ بات کی تو اس پر بھی ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ فرض کریں کہ ایک ملک اپنے پڑوسی سے سات گنا چھوٹا ہے، اسے دو آپشنز دیے جاتے ہیں، یا تو وہ سرنڈر کردے یا پھر اپنی آزادی کے لیے آخری سانس تک لڑے، ایسے میں ہم کیا کریں گے؟ میں خود سے یہ سوال پوچھتا ہوں، اور میرا یقین ہے کہ لاالہ اللہ ہم لڑیں گے۔ اور عمران خان کے یہ کہنے پر بھی حاضرین نے تالیاں بجا کر عمران خان کے اس بیان کی داد دی۔

تازہ ترین خبریں