06:55 pm
پاکستان نے پڑوسی ملک کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پڑوسی ملک کو بہت بڑا سرپرائز دیدیا۔۔پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر بارڈر پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات افغان وزارت دفاع نے انتہائی مختصر نوٹس پر پاکستان سے صدارتی انتخاب کے دوران آج بارڈر کراسنگز کھولنے کی درخواست کی تھی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرحد پر سکیورٹی مسائل کے باوجود پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ لہٰذا پاکستان نے پاک –افغان سرحد پر افغان شہریوں کو نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کے بیان کے مطابق مذکورہ اجازت اس لیے دی گئی ہے تاکہ افغان شہری صدارتی انتخاب کے دوران ووٹ دینے کا حق استعمال کرسکیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکہ - طالبان امن عمل معطل ہونے کے کچھ ہفتوں بعد صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور اس دوران طالبان کی جانب سے حملوں کا خطرہ موجود ہے۔ دو روز قبل پاکستان نے افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوران سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 27 اور 28 ستمبر کو پاک-افغان بارڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان میں الیکشن اور انتقال اقتدار کے شفاف عمل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔ جبکہ پاک افغان بارڈرپر 26 سے 29ستمبر تک تجارت کے لیے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔ تمام کارگوٹرمینل اور پیسج وے 27 اور 28 ستمبر کو بند ہوں گے۔ مذکورہ پابندی ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ سرحد پار کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر عائد ہونا تھی۔ تاہم افغانستان کی درخواست پر اب بارڈر پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب