04:39 pm
وزیراعظم کے تاریخی خطاب سے متاثر ہو کر ن لیگ کے دیرینہ اور سینئر رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

وزیراعظم کے تاریخی خطاب سے متاثر ہو کر ن لیگ کے دیرینہ اور سینئر رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

04:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرانے اورسینئر رہنماء رانا محمدجاویدخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ۔ایم پی ایز چوہدری آصف مجید اور چوہدری محمدشفیق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقات کے بعد اپنی برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا،اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں پی ٹی آئی پرچم کے رنگ والا مفلرپہنایا۔
اس موقع پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک محبب وطن جماعت ہے اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اورمسلم لیگ ن کی لوٹ کھوسوٹ اورکرپشن کودیکھتے ہوئے عوام بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ابھی مزید شمولیت ہونگی۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں دھواں دھارخطاب کرکے دنیابھرکے پونے دوارب مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے، یورپ کویورپ کی باڈی لینگویج میں مسلمانوں کے ایک ہی اسلام محمدؐ کے اسلام کی حقیقت سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وبربریت پرمودی کے منہ سے نقاب کوپھاڑڈالااورکشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیاکوپوری طرح آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرکے دنیامیں مسلمانوں کے امیج کوبہتربنایاہے، مسئلہ کشمیرپردھواں دھارخطاب کرکے مودی ہٹلرکے مظالم کودنیاکے سامنے بے نقاب کردیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے مسلمانوں کی آوازکوبلندکیاہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران صحیح معنوں میں کشمیرکامقدمہ دنیابھرمیں لڑرہے ہیں اوردنیاکوجگادیاہے کہ مودی کس طرح مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے، انہوں نے کہاکہ پوری قوم مسئلہ کشمیرپروزیراعظم عمران خان اوراپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشائ اللہ اب کشمیرکی آزادی کاوقت دورنہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے رانا محمد جاوید خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پرانے مسلم لیگی تھے مگر ن لیگ کی کرپشن اور ملک دشمن پالیسیوں کے دیکھ کر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا درست فیصلہ کیاہے ان کے آنے سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی۔رانا محمد جاوید خان نے کہاکہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بڑی سوچ سمجھ کر کیا ہے یہی وہ جماعت ہے جو محب وطن ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے وہ بہت متاثرہوئے ہیں اور اپنی پوری برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔