05:03 pm
وزیراعظم کی جنرل اسمبلی سے شاندار تقریر پر عالمی میڈیا کی قابل ستائش کوریج

وزیراعظم کی جنرل اسمبلی سے شاندار تقریر پر عالمی میڈیا کی قابل ستائش کوریج

05:03 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا جس میں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرتے ہوئے دھواں دھار تقریر کی اور کشمیریوں کے حقوق پر بات کی۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو پُر ستائش کوریج ملی۔ بین الاقوامی اخبارات نیویارک ٹائمز ، دی واشنگٹن پوسٹ، خلیج ٹائمز اور الجزیرہ پر بھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر خبروں کی زینت بنی
۔بین الاقوامی اخبارات نے وزیراعظم عمران خان نے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کے بیانات کو شہ سُرخیوں کا درجہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے عالمی میڈیا کے چرچوں نے پاکستان اور مسلم امہ کا مؤقف پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا جس سے دنیا بھر کے سربراہان کو مسئلہ کشمیر سے بآور کروایا گیا۔ایک طرف جہاں عالمی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو خصوصی کوریج دی وہیں دوسری جانب بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا نے دوسرے رہنماؤں کو تقریر کرنے کے لیے 15، 15 منٹ جبکہ وزیراعظم عمران خان کو 45 منٹ دینے پر بھی اعتراض اُٹھایا ۔ کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے 45 منٹ کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 15 منٹ تقریر کر کے وقت کی پابندی کی۔ بھارتی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز تقریر بھی قرار دیا۔ لیکن اس سب کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سورۃ فاتحہ سے خطاب کا آغاز اور قومی لباس میں ملبوس ہونا بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا کے علاوہ امت مسلمہ کے مابین بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔